Wed, September 16, 2026

جولائی میں ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین

جولائی میں ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں مسلسل مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی قومی معاشی دھارے کا قیمتی جزو ہیں، ان کی خدمات اور ملکی معیشت کے لیے کردار قابلِ تحسین ہے۔

ٹیگز: