Wed, September 16, 2026

گندم کی ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا واضح پیغام

گندم کی ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا واضح پیغام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبے بھر میں غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں گندم کے اسٹاک ظاہر کرنے کے لیے 3 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی، جبکہ مقررہ مدت کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔

سیلاب کے دوران گندم کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل نہ کرنے پر ڈی جی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: