Wed, September 16, 2026

لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ انتخاب کا فیصلہ پٹیشن کے فیصلے سے مشروط کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ انتخاب کا فیصلہ پٹیشن کے فیصلے سے مشروط کردیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخاب کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی درخواست پر سنایا گیا۔

جسٹس احمد ندیم ارشد نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین 15 دن کے اندر اپنے تحریری جواب جمع کروائیں۔

اعجاز چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں الیکشن کمیشن نے تو 28 جولائی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا، لیکن چیئرمین سینیٹ نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ خط نہیں بھیجا، جو قانون کے مطابق ضروری ہے۔

درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے کئی ضمنی انتخابات ملتوی ہو چکے ہیں، مگر سینیٹ کی پولنگ جاری ہے، جو انصاف کے خلاف ہے۔ ساتھ ہی بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ پہلے ہی اسی نوعیت کے ایک کیس میں سینیٹ انتخاب روکنے کا حکم دے چکی ہے۔

اعجاز چوہدری نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کی نشست پر ہونے والا انتخاب روکا جائے، جب تک تمام قانونی نکات پر فیصلہ نہ آ جائے۔

ٹیگز: