Wed, September 16, 2026

دنیا بھر میں آج ورلڈ پوسٹ ڈے منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج ورلڈ پوسٹ ڈے منایا جا رہا ہے

لاہور : ہر سال 9 اکتوبر کو پوری دنیا میں ورلڈ پوسٹ ڈے منایا جاتا ہے تاکہ ڈاک کے ذریعے پیغام رسانی کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

ڈاک ایک ایسا ذریعہ تھا جو لوگوں کے دلوں کو جوڑتا تھا، اسے کبھی "آدھی ملاقات" بھی کہا جاتا تھا کیونکہ خط کے ذریعے لوگ اپنے جذبات کا اظہار کرتے تھے۔

فیصل آباد میں آج بھی تاریخی جنرل پوسٹ آفس موجود ہے، جو اس وقت لوگوں کے میل ملاقات اور بات چیت کا اہم مرکز ہے۔

1874 میں سوئٹزرلینڈ کے شہر برن میں یونیورسل پوسٹل یونین قائم ہوئی، جس نے دنیا بھر کے ممالک کو ایک دوسرے سے جڑنے کا موقع دیا۔ تب سے ہر سال 9 اکتوبر کو اس دن کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں قیامِ پاکستان کے بعد بھی ڈاک کا سلسلہ جاری رہا اور اب تک مختلف مواقع پر 1300 سے زائد ڈاک ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

آج کے دور میں جہاں موبائل فون، انٹرنیٹ اور کمپیوٹر نے پیغام رسانی کو تیز اور آسان بنا دیا ہے، وہاں بھی ڈاک اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے، خاص طور پر تعلیمی، سرکاری اور دفتری معاملات میں۔

ٹیگز: