Wed, September 16, 2026

سندور سے تندور تک

سندور سے تندور تک

ہر انسان کی شخصیت کے مختلف پہلو ہوا کرتے ہیں، اور میں اس وقت اس امر کا تعین کرنے سے قاصر ہوں کہ ہمارا ہمسایہ بیوقوف زیادہ ہے یا منافق زیادہ۔۔۔۔ بیوقوف اس لیے کہ اپنے پانچ طیارے گروا کر اربوں کا نقصان کروا کر سوشل میڈیا پہ دھمالیں ڈال رہا ہے اور منافق اس لیے کہ ’’دھرم پوچھ کے مارا تھا دھرم بتا کے ماریں گے‘‘ کی گردان الاپتا پھر رہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پہلگام میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا، پھر بھی اسے ایک انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی رنگ دے کر پوری دنیا میں اچھالا اور پھر خود رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ مساجد اور مدارس پہ کر چھوڑا۔۔۔۔ پھر کبھی جعلی خط بنا کر نیچے ’’پاکستان جندہ باد‘‘ لکھا تو کبھی بھٹنڈہ کے غیور سکھ بھائیوں کو پاکستان کے خلاف ورغلانے کی ناکام سازش کی۔ دشمن نے رات کی تاریکی میں شب خون مارا، بے سْدھ سوتے نہتے شہریوں پر سندور نچھاور کرتے سمے ہمارا ہمسایہ یہ بھول گیا کہ اس پاک مٹی کے دلیر جوان وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں، اور پھر اپنے ہی طیاروں کا تندور سلگوا کر عالمی ذلت کا تمغہ گلے میں لٹکا بیٹھا۔ جس ڈرامے کے سکرپٹ کا آغاز بھارت نے پہلگام سے کیا اس کا ڈراپ سین اب افواجِ پاکستان کریں گی۔ بھارت نے پہلے ایک فالس فلیگ آپریشن کیا بندہ آپ سے پوچھے ایک علاقہ جس میں آپ کی سات آٹھ لاکھ فوج تعینات ہے، اس میں چار سو کلو میٹر اندر جا کر ہمارے ملک نے حملہ کر لیا تو آپ وہاں چونسے لے رہے تھے؟ چلو حملہ کیا تو کیا، آپ کے پاس ثبوت کیا ہے؟ آج کی ڈیجیٹل دنیا میں ایک سکول میں ایک استانی ایک بچے پہ ہاتھ اٹھا دے تو اگلے دن تک پورے سوشل میڈیا پہ ویڈیو گردش کر رہی ہوتی ہے، آپ کے پاس اتنا بڑا سانحہ ہوا اور اس کی ایک بھی سی سی ٹی وی فوٹیج باہر نہ آئی۔ پھر اس ڈرامے کو جواز بنا کر آپ نے نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی شق نمبر بارہ کی خلاف ورزی کی بلکہ انٹر نیشنل لا کو بھی اپنے جنگی جنون کے پیروں تلے روند دیا، پاکستان نے اقوامِ متحدہ اور دیگر 
بین الاقوامی اداروں سے اس وقوعہ کی تفتیش کا کہا تو آپ ہٹ دھرمی پہ اتر آئے، کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ شفاف تفتیش کی صورت میں آپ کا الیکشن جیتنے کے لیے رچایا جانے والا ڈرامہ بے نقاب ہو جائے گا، پھر آپ نے اپنے ملک میں آزادی کی سر اٹھاتی تحریکوں کی آواز دبانے کے لیے پاکستان کے خلاف محاذ کھول لیا، کہ چلو کسی بہانے ناگا منی پور آسام سے دھیان تو ہٹے، لیکن اس دھیان ہٹانے کے چکر میں جس شیر کی کچھار میں ہاتھ ڈالا وہ بپھر کے گلے پڑ گیا، ایک ہی رات میں پاک فضائیہ نے ایک طرف آپ کے تین رافیل ، ایک مگ 29 ، ایک SU 30 گرا کر جہاں آپ کا غرور خاک میں ملا دیا وہیں رافیل کی مارکیٹ ویلیو پہ بھی پانی پھیر دیا۔ اب کھسیانی بلی کھمبا نوچ رہی ہے، حملے کے دس منٹ میں جہاں آپ کے میڈیا نے بھونچال مچا کر پاکستان پہ الزام دھر دیا تھا وہیں سی این این ، الجزیرہ اور بی بی سی ببانگِ دہل پوچھ رہے ہیں کہ ‘‘ثبوت ہے کیا؟’’ اور تو اور آپ کی صحافت کے اجے شْکلا جیسے بڑے نام بھی آپ پر ہی سوال اٹھا رہے ہیں، اب آتے ہیں سات مئی کے حملے کی جانب۔۔۔ آپ نے ہماری ستائس بے گناہ جانیں اپنے جنگی جنون میں جب ضائع کیں تو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ ایک ہی رات میں ہماری منتشر قوم کو یکجا کر دیا، آپسی رنجشوں کے باعث جو کدورتیں ہمارے دلوں میں تھیں انہیں ہم نے راتوں رات نوچ پھینکا اور اپنی افواج کی سلامتی، اپنے وطن کے دفاع کے لیے یک جان ہو گئے، اس مردِمجاہد نے پوری دنیا کے سامنے سینہ ٹھوک کر کہا تھا ‘‘شروع تم کرو گے تو ختم ہم کریں گے، ہم بسم اللہ پڑھ کے شروع کرتے ہیں تو الحمدللہ پڑھ کر ختم کرتے ہیں’’ کل کی تاریخ میں چند انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہیں، جس میں محسن نقوی صاحب کی امریکی سفیر نیٹکی بیکر سے ملاقات اور گورپتونت سنگھ کا بیان کہ ‘‘ہم مودی کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہیں’’ سرِ فہرست ہے۔ ہماری افواج نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور پھرتی سے تمہارے طیاروں کے پرخچے اڑا دیئے وہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم اپنی کرنے پہ آئیں تو دشمن کی رگوں سے لہو نچوڑ لیں، اب کی بار ہم چائے نہیں پلائیں گے، بیف تکہ رکھیں گے سامنے اور وہ بھی آپ کے اسرائیلی ڈرونز اور فرانسیسی جہازوں کو سلگا کر، گزشتہ رات سے اب تلک ہم نے ان کے 25 ڈرون گرا چھوڑے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پہ بھارتی عوام سیالکوٹ اور لاہور پہ اپنے تخیل میں قبضہ کیے بیٹھی ہے، یہاں چند گزارشات کرنا چاہوں گی سب سے پہلے اپنے عوام سے کہ آپ کو نہ پیشاب کو پوتر سمجھ کر پینے والے عوام کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے کی ضرورت ہے نہ ان کی پھیلائی جھوٹی خبروں پہ کان دھرنے کی، آپ سکون سے پیر پسار کر سو جائیے کہ آپ کے محافظ جاگ رہے ہیں، دوسری گزارش افواجِ پاکستان سے ہے کہ ہم نے بہت مظاہرہ کر لیا صبر و استقامت کا، ہم نے بہت دیکھ لیے انٹرنیشنل نارم، اب قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، اب قوم کی ہر ماں کی دعاؤں کے حصار میں ہے ہمارا ایک ایک جوان، جائیے اور بھارت کو چیر کے رکھ دیجیے، اور آخر میں دنیا کسی بھول میں نہ رہے، ہم نہ لبنان ہیں، نہ شام ہیں اور نہ ہی فلسطین، کہ کوئی بھی آئے گا کچھ بھی کرے گا اور چلتا بنے گا، ہم اگر ایک ہی وار میں پانچ طیارے گرا سکتے ہیں تو ہم اگر آفینسیو کھیلنے پہ آئے تو اگلی قربانی تاج محل کے احاطے میں کریں گے، اور وڈا گوشت تو ہمیں ویسے ہی بہت پسند ہے، پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ایک ملک ہذیانی انداز سے جھپٹ رہا ہے، خطے کے امن کو برباد کر رہا ہے، اور دوسر ا بس ہاتھ پکڑ رہا ہے، اب دوسرے کا ہاتھ اٹھا تو آپ کی چیخیں آسمان تک جائیں گی، بھنگ پی کر سوتی اقوامِ متحدہ کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، وگرنہ ہوش ٹھکانے لگانے والے تیار بیٹھے ہیں۔
 یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے 
جنہیں تو نے بخشا ہے ذوقَ خدائی
 دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا 
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی 
پاکستان زندہ باد 
پاک فوج پائندہ باد 

ٹیگز: