لزبن : پرتگال نے یوئیفا نیشنز کپ 2025 کا فائنل ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا۔ فائنل میں پرتگال نے دفاعی چیمپئن اسپین کو پینالٹی ککس پر 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر دوسری بار یہ اعزاز حاصل کیا۔
میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے 2-2 گول کیے، جبکہ اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ فیصلہ آخرکار پینالٹی ککس پر ہوا، جہاں پرتگال کے کھلاڑیوں نے حوصلے اور مہارت کے ساتھ کھیلتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ پرتگالی گول کیپر کی شاندار سیو نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
ادھر تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو 0-2 سے شکست دی۔ فرانسیسی اسٹار کلیان امباپے نے نہ صرف بہترین کھیل پیش کیا بلکہ اس میچ میں اپنا 50واں بین الاقوامی گول بھی مکمل کیا، جو ان کے کیریئر کا ایک بڑا سنگِ میل ہے۔