Wed, September 16, 2026

ہانیہ عامرکی تقریب میں شرکت، سیاہ لباس شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا

ہانیہ عامرکی تقریب میں شرکت، سیاہ لباس شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا

لاہور :  ایک معروف عالمی فیشن برانڈ کی افتتاحی تقریب میں شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز نے شرکت کی۔تاہم، اداکارہ ہانیہ عامر اپنے منفرد انداز کی بدولت تقریب کی نمایاں شخصیت بن کر سامنے آئیں۔

ہانیہ عامر نے تقریب میں سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس، ہلکے میک اپ اور ویٹ ہیئر سٹائل کے ساتھ شرکت کی، جس نے حاضرین اور مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

تقریب سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین ان کے سٹائل، اعتماد اور سادہ مگر دلکش لک کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک بار پھر ہانیہ عامر نے اپنے منفرد فیشن سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ٹیگز: