Wed, September 16, 2026

لاہور: ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے سیب اور ہینڈ واش چوری ، مقدمہ درج

لاہور: ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے سیب اور ہینڈ واش چوری ، مقدمہ درج

لاہور : لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ریڈر حبیب الرحمن کی درخواست پر تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جج نور محمد بسمل کے چیمبر سے چوری کی گئی اشیاء میں 2 سیب اور ایک ہینڈ واش شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور چوری میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔

ٹیگز: