راولپنڈی: یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں خصوصی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ ریلیز کردیا، جس میں وطن سے محبت اور قومی جذبے کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
معروف بلوچ گلوکار اختر چنال نے نغمے میں پاکستان سے والہانہ عشق اور حب الوطنی کے جذبات کی عکاسی کی۔ بلوچی زبان میں پیش کیے گئے اس نغمے میں مقامی ثقافت اور قومی جذبے کا حسین امتزاج دکھائی دیتا ہے۔
’’پاک اے وطن‘‘ کے ذریعے بلوچستان کی ثقافتی خوبصورتی اور پاکستان سے محبت کو نمایاں کیا گیا، جبکہ نغمے نے یومِ آزادی کی تقریبات کو بھی مزید رنگین بنا دیا۔