لاہور:لاہور کے علاقے میں مختلف ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی ہے کہ دکاندار نئی قیمتوں کی فہرست اپنی دکانوں پر واضح طور پر لگائیں تاکہ صارفین کو بروقت معلومات مل سکیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چاول کی قیمت میں فی کلو 55 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ روٹی کی قیمت 14 روپے فی روٹی برقرار رکھی گئی ہے۔
باسمتی چاول کی قیمت 250 روپے سے بڑھا کر 305 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دال چنا اسپیشل کی قیمت میں 20 روپے کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 275 روپے فی کلو ہے۔
دال ماش کی قیمت میں 40 روپے کمی کے بعد اسے 410 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔ دال مونگ کی قیمت میں 60 روپے کی نمایاں کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 325 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
بیسن کی قیمت میں بھی 30 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 270 روپے فی کلو رہ گئی ہے۔ کالا چنا موٹا 20 روپے سستا ہو کر 260 روپے فی کلو پر آ گیا ہے، جبکہ سفید چنا کی قیمت میں 15 روپے کی کمی کر کے نئی قیمت 295 روپے فی کلو رکھی گئی ہے۔