Wed, September 16, 2026

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ نرخوں کے مطابق فی تولہ سونا 9 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 10 گرام سونا 8 ہزار 145 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں جہاں فی اونس سونے کی قیمت 95 ڈالر کمی کے بعد 4723 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔
 
 
 

ٹیگز: