Wed, September 16, 2026

خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4 ریکارڈ

خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4 ریکارڈ

سوات: سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ ہوئی، جبکہ اس کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔

رپورٹ کے مطابق زلزلہ زمین سے 154 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کے اثرات سوات اور اس کے اطراف میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں تشویش پھیل گئی، تاہم ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

ٹیگز: