Wed, September 16, 2026

بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کارکنوں کے صحافیوں پر حملے کی شدید مذمت کر دی

بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کارکنوں کے صحافیوں پر حملے کی شدید مذمت کر دی

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اڈیالہ جیل کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر کیے گئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ تشدد ناقابل قبول ہے اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد کی یہ واردات آزاد صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کو شدید نقصان پہنچاتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور آزادی اظہار کی بھرپور حمایت کرے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کی حفاظت ہر جمہوری معاشرے کی ذمہ داری ہے اور ایسے واقعات برداشت نہیں کیے جا سکتے۔