Wed, September 16, 2026

چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں چار ججز کی عدم شرکت، خطوط پر خاموشی برقرار:ذرائع

چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں چار ججز کی عدم شرکت، خطوط پر خاموشی برقرار:ذرائع

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں چار ججز شریک نہیں ہوئے، اور ان کی جانب سے لکھے گئے خطوط پر اجلاس میں کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں عدالتی فیسوں کے حوالے سے اکثریتی فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی فیس وصول کی جائے گی، جس پر سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی طرف سے اعتراضات سامنے آئے تھے۔

مزید براں، ججز سے اضافی تجاویز طلب کی گئی ہیں جو چار رکنی کمیٹی کو بھیجی جائیگی، اور تجاویز موصول ہونے کے بعد ایک اور فل کورٹ اجلاس بلایا جائے گا تاکہ اس معاملے کا حتمی حل نکالا جا سکے۔