Wed, September 16, 2026

افغان میڈیا کی پاکستان مخالف مہم مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی:وزارتِ اطلاعات

افغان میڈیا کی پاکستان مخالف مہم مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی:وزارتِ اطلاعات

اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ افغان میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے حالیہ دنوں میں چلائی گئی پاکستان مخالف مہم جھوٹ، فریب اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کیے گئے جعلی مواد پر مبنی تھی۔

وزارت کے مطابق افغان اکاؤنٹس نے پاک فوج پر مسجد اور قرآن کی بے حرمتی کے بے بنیاد الزامات لگائے اور ایک ویڈیو گردش میں لائی، جس میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا جھوٹا الزام تھا۔ سوشل میڈیا ٹولز نے تصدیق کی کہ ویڈیو اصلی فوٹیج پر مبنی نہیں بلکہ AI سے تیار کی گئی تھی۔

ترجمان وزارت نے بتایا کہ ویڈیو کے جعلی ہونے کا اعتراف خود 14 گھنٹے بعد کیا گیا۔ وزارت نے کہا کہ افغان میڈیا بھارتی اثر و رسوخ کے تحت پاک فوج اور ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزارت نے واضح کیا کہ پاکستان دشمن پروپیگنڈا مہم کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔

ٹیگز: