Wed, September 16, 2026

احمد آباد : بھارت کا نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ فائنل کا سب سے بڑا ہدف، سنجو اور ایشان کی جارحانہ بیٹنگ

احمد آباد : بھارت کا نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ فائنل کا سب سے بڑا ہدف، سنجو اور ایشان کی جارحانہ بیٹنگ

احمد آباد: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل معرکہ بھارتی بلے بازوں کے نام رہا۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس تاریخی میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔
 یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی فائنل میں اب تک کا سب سے بڑا ہدف ہے۔نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ اس وقت الٹا ثابت ہوا جب بھارتی ٹاپ آرڈر نے کیوی بولرز پر بے رحمانہ حملہ کیا۔سنجو سیمسن، 46 گیندوں پر 89 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر اننگز کے ہیرو رہے۔ایشان کشن نے محض 24 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ٹیم کو برق رفتار آغاز فراہم کیا۔ابھیشک شرما نے بھی اپنی جارحانہ فارم برقرار رکھی اور 21 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔شیوام دوبے 26 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
بھارت نے اپنی فاتح الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جبکہ نیوزی لینڈ نے اسپنر کول میک کونکی کی جگہ فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو شامل کیا، تاہم یہ تبدیلی بھی رنز کی رفتار روکنے میں ناکام رہی۔یاد رہے کہ بھارت کو پورے ٹورنامنٹ میں صرف جنوبی افریقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ سیمی فائنل میں انہوں نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں 9 وکٹوں سے ہرا کر یہاں تک پہنچا ہے۔

ٹیگز: