Wed, September 16, 2026

صرف امریکی اور اسرائیلی اہداف نشانہ ہیں اور خطے کے دیگر ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جا رہا ، ایران

 صرف امریکی اور اسرائیلی اہداف نشانہ ہیں اور خطے کے دیگر ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جا رہا ، ایران

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی اور اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے اور خطے کے دیگر ممالک کو اس کو دشمنی کے طور پر نہ دیکھنے کی ہدایت دی ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق 28 فروری 2026 سے شروع ہونے والی امریکی اور اسرائیلی کارروائیاں ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں اور حملوں میں ایران کے اعلیٰ عہدیدار شہید ہوئے۔ ایرانی جوابی کارروائیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت قانونی ہیں اور ایران خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

وزارت نے واضح کیا کہ ایرانی دفاعی کارروائیوں میں صرف امریکی اور اسرائیلی اہداف نشانہ ہیں اور خطے کے دیگر ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جا رہا۔

ٹیگز: