Wed, September 16, 2026

ایرانی پاسداران انقلاب کا بحرین میں امریکی اڈے پر حملہ ، شہری محفوظ مقامات پر منتقل

ایرانی پاسداران انقلاب کا بحرین میں امریکی اڈے پر حملہ ، شہری محفوظ مقامات پر منتقل

بحرین : بحرین میں ایرانی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلاب کے مطابق یہ کارروائی اس غیر مصدقہ اطلاع کے جواب میں کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز کے ایک جزیرے پر میٹھے پانی کے پلانٹ پر حملہ کیا۔

بحرین کی وزارتِ داخلہ نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائرن بجائے گئے ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ دارالحکومت منامہ میں ایک گھر اور اس کے آس پاس کی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ٹیگز: