Wed, September 16, 2026

ملک میں فی تولہ سونا 3 ہزار 94 روپے سستا

ملک میں فی تولہ سونا 3 ہزار 94 روپے سستا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 94 روپے سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے مقرر ہوئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 785 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 86 ہزار 987 روپے پر آگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری رہا، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 297 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔
 
 
 

ٹیگز: