Wed, September 16, 2026

قطری شہزادی پاکستان کی سیاحت کی سفیر بن گئیں

قطری شہزادی پاکستان کی سیاحت کی سفیر بن گئیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قطری شہزادی اور کوہ پیما شیخہ اسما آل ثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر مقرر کر دیا ہے۔ شیخہ اسما نے حال ہی میں نانگا پربت سر کی، جو دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے۔

وزیراعظم   کا کہنا ہے کہ شیخہ اسما کی کامیابی حوصلے، ہمت اور پاکستان سے دوستی کا پیغام ہے۔ شیخہ اسما نے سوشل میڈیا پر اپنے سفر کی تفصیل شیئر کرتے ہوئے اسے زندگی کا ایک اہم لمحہ قرار دیا۔

ٹیگز: