Wed, September 16, 2026

محمد اورنگزیب کا کارکردگی اور احتساب پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے بہتر عوامی خدمات کا عزم

محمد اورنگزیب کا کارکردگی اور احتساب پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے بہتر عوامی خدمات کا عزم

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کارکردگی اور احتساب پر مبنی نظامِ حکومت متعارف کرانے کی پوری کوشش کر رہی ہے تاکہ ہر سرکاری خرچہ عوام کی فلاح و بہبود اور قانون کی پاسداری کے لیے استعمال ہو۔ انہوں نے ایف بی آر کو پاکستان کے مالیاتی نظام کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور کہا کہ اصلاحات سے ٹیکس وصولی میں اضافہ اور ادارے کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پاور ڈویژن اور لا ڈویژن نے اپنی کارکردگی اور تنظیم نو کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انسانی وسائل کی پالیسیوں کو بہتر بنا کر سرکاری نظام کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا۔

ٹیگز: