Wed, September 16, 2026

موسلادھار بارشوں کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی

موسلادھار بارشوں کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی

لاہور : پنجاب میں شدید بارشوں کی توقع کے پیش نظر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ محکموں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے واسا، پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر وقت فیلڈ میں موجود رہیں اور حالات پر نظر رکھیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ واسا اور انتظامیہ کے افسر خود باہر جا کر نکاسی آب کے اقدامات کی نگرانی کریں۔ ساتھ ہی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ وہ نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کا خاص خیال رکھیں۔

مریم نواز نے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ مناسب ٹریفک پلان بنائیں اور شہریوں کو متبادل راستوں سے آگاہ کریں تاکہ ٹریفک میں مشکلات نہ ہوں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ بارشوں سے پیدا ہونے والی مشکلات کو فوری طور پر حل کیا جائے اور تمام ادارے مل کر کام کریں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

ٹیگز: