Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ میں ایف کے ایس کے ہاتھ، حیدرآباد ہوگاٹیم کا گھر

پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ میں ایف کے ایس کے ہاتھ، حیدرآباد ہوگاٹیم کا گھر

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ساتویں ٹیم کی نیلامی میں ایف کے ایس نے 175 کروڑ روپے کی بولی جیت کر ٹیم خرید لی ہے اور حیدرآباد کو اپنا ہوم سٹی منتخب کیا ہے۔ ابتدائی بیس پرائس 110 کروڑ روپے تھی، جو بولی کے دوران بڑھ کر 175 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

نیلامی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، وفاقی وزرا، پی ایس ایل سی ای او سلمان نصیر، پی سی بی سی او او سمیر احمد کے علاوہ معروف کرکٹر وسیم اکرم اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر رائزنگ ایشیا کپ اور ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیموں کو بھی مدعو کیا گیا اور انعامات دیے گئے۔ پاکستان شاہینز کو 9 کروڑ روپے جبکہ ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیم کو 1.85 کروڑ روپے دیے گئے۔

پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کے شامل ہونے سے لیگ کی توسیع ممکن ہوئی ہے، جس سے نئے شہروں میں کرکٹ کی مقبولیت بڑھے گی اور لیگ کو عالمی سطح پر مزید پذیرائی ملے گی۔

ٹیگز: