کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈمارشل کی قیادت میں افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دشمن کو معرکہ حق میں ایسا سبق دیا گیا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
وزیراعظم نے خبردار کیا کہ بعض ہمسایہ ممالک دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں، جس سے بلوچستان میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں، تاہم حکومت اور افواج اس خطرے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی کے تحت صوبوں کو وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں اور پنجاب ہر سال اپنے حصے کے 11 ارب روپے بلوچستان کو منتقل کرتا ہے۔ ترقی اور خوشحالی کے سلسلے میں بلوچستان میں بیک وقت 5 دانش اسکول قائم کیے جا رہے ہیں، اور عوام کو پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی پہنچایا جا رہا ہے۔