اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت کو منظم طور پر نشانہ بنا رہا ہے اور ہزاروں کشمیری رہنما بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت اور ان کے لیے سیاسی و سماجی تعاون جاری رکھے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک۔چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کے ساتھ مختلف عالمی رہنماؤں سے بھی رابطے کیے۔