Wed, September 16, 2026

راولپنڈی: جلسے جلوسوں پر پابندی برقرار، دفعہ 144 کی مدت بڑھا دی گئی

راولپنڈی: جلسے جلوسوں پر پابندی برقرار، دفعہ 144 کی مدت بڑھا دی گئی

راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے شہر میں امن و امان کے پیشِ نظر نافذ العمل دفعہ 144 میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے توسیع کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا۔پابندی میں اضافے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا۔
 شہر میں کسی بھی قسم کی ریلی، سیاسی اجتماع اور احتجاجی مظاہرے پر مکمل پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹیگز: