Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ کے نئے فیچرز: اسٹیٹس اور گروپ چیٹس میں آسانیاں

واٹس ایپ کے نئے فیچرز: اسٹیٹس اور گروپ چیٹس میں آسانیاں

کیلیفورنیا :  واٹس ایپ نے اپنے بیٹا ورژن میں دو نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے ایپ کا استعمال مزید آسان اور دلچسپ بنایا جا سکے۔

1. اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے اے آئی ایڈیٹنگ ٹولز
پہلا فیچر اسٹیٹس اپ ڈیٹس سے متعلق ہے۔ اب اینڈرائیڈ صارفین کو واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے جدید اے آئی ایڈیٹنگ ٹولز ملیں گے۔ ان ٹولز کی مدد سے آپ اپنی تصاویر کو تبدیل کر سکیں گے، پس منظر ہٹا سکیں گے، اور تصاویر میں نئی اشیاء شامل کر سکیں گے۔ ساتھ ہی آپ اپنی اسٹیٹس کو انیمیٹ بھی کر سکیں گے۔ یہ تمام ٹولز میٹا کے اے آئی پر مبنی ہوں گے اور موجودہ فلٹرز بٹن کی جگہ لیں گے۔

2. گروپ چیٹس میں ہسٹری دیکھنے کا فیچر
دوسرا فیچر گروپ چیٹس کے لیے ہے، جو خاص طور پر نئے گروپ ممبرز کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ اس فیچر کے تحت جب کوئی نیا صارف گروپ میں شامل ہوتا ہے تو وہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے میسجز دیکھ سکے گا۔ اس سے گروپ ایڈمنز کو فائدہ ہوگا کیونکہ انہیں اب پچھلے میسجز نئے ممبرز کو مینوئلی بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ فیچر گروپ ایڈمنز کو گروپ کی پرمیشن اسکرین پر نظر آئے گا، اور ایک گروپ کی 24 گھنٹوں کی ہسٹری میں 1000 تک میسجز شیئر کیے جا سکیں گے۔

یہ نئے فیچرز واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں، اور امید کی جاتی ہے کہ یہ جلد مکمل طور پر دستیاب ہوں گے۔

ٹیگز: