Wed, September 16, 2026

پاک سعودی ترک دفاعی معاہدہ تاریخی سنگِ میل ہے، عظمیٰ بخاری

پاک سعودی ترک دفاعی معاہدہ تاریخی سنگِ میل ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاک سعودی ترک مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے امن، سلامتی اور اتحاد کی جانب تاریخی قدم قرار دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے، جبکہ آنے والی نسلیں اس معاہدے کو اتحاد کے روشن باب کے طور پر یاد کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے امن و سلامتی کے لیے اہم اور تاریخی اقدام کیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے اس تاریخی پیش رفت پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

ٹیگز: