Wed, September 16, 2026

شطرنج کے میدان میں اے آئی کی حکمت عملی اور مہارت کی آزمائش

شطرنج کے میدان میں اے آئی کی حکمت عملی اور مہارت کی آزمائش

امریکہ/چین: دنیا کی نمایاں ٹیکنالوجی فرموں کے تیار کردہ مصنوعی ذہانت کے مختلف ماڈلز کے درمیان ایک منفرد شطرنج کا مقابلہ منعقد ہوا، جس میں عوامی استعمال کے لیے بنائے گئے اے آئی سسٹمز نے حصہ لیا۔

برطانوی ذرائع کے مطابق، یہ ایونٹ گوگل کے پلیٹ فارم "کیگل" پر تین روز تک چلا، جس میں اینتھروپک، گوگل، اوپن اے آئی، ایکس اے آئی، اور چینی کمپنیوں ڈیپ سیک اور مون شاٹ اے آئی کے آٹھ ماڈلز نے حصہ لیا۔

اختتامی مرحلے میں اوپن اے آئی کے "او 3" ماڈل نے ایکس اے آئی کے "گروک 4" کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا چیمپیئن بن گیا اور مکمل طور پر ناقابل شکست رہا۔

تیسری پوزیشن گوگل کے "جیمینائی" ماڈل کو ملی، جس نے پلے آف میچ میں اوپن اے آئی کے دوسرے ماڈل کو شکست دی۔

اگرچہ یہ ماڈلز شطرنج میں عمدہ مہارت دکھاتے ہیں، مگر وہ ابھی بھی کھیل کے پیچیدہ اور نفیس پہلوؤں کو سیکھنے کے مراحل میں ہیں۔ سیمی فائنل تک گروک 4 کو جیتنے کے لیے پسندیدہ سمجھا جا رہا تھا، لیکن فائنل میں اس کی کارکردگی میں کمی آئی اور اس نے متعدد غلطیاں کیں، جن میں اپنی کوئین کا نقصان بھی شامل تھا۔

شطرنج کے مشہور ماہر ہیکارو ناکامورا نے کہا کہ گروک نے کئی غلطیاں کیں، لیکن اوپن اے آئی نے مستحکم کھیل پیش کیا۔

شطرنج طویل عرصے سے کمپیوٹرز کی ذہانت کا معیار سمجھا جاتا رہا ہے، تاہم اس مقابلے کا مقصد عام استعمال کے اے آئی ماڈلز کی حکمت عملی اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔
 

 

ٹیگز: