کینیڈا: امریکہ کی جانب سے نئی تجارتی محصولات عائد کرنے کے بعد کینیڈا میں 40 ہزار سے زائد افراد کی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کا سب سے زیادہ اثر نوجوان طبقے پر پڑے گا جو پہلے ہی نوکریوں کی تلاش میں مشکلات کا شکار ہیں۔
تجزیہ کاروں کی پیشگوئی تھی کہ معیشت میں 13,500 نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مگر اصل اعداد و شمار توقعات سے کمزور نکلے ہیں جس سے بے روزگاری کی شرح تقریباً 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ بی ایم او کے سینئر ماہر اقتصادیات، ڈگلس پورٹر کے مطابق، موجودہ اعداد و شمار معاشی سرگرمیوں کے سست آغاز کو ظاہر کرتے ہیں۔