Wed, September 16, 2026

جیا علی نے ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا

جیا علی نے ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد:  پاکستانی اداکارہ اور ماڈل جیا علی نے ایک حالیہ گفتگو میں واضح کیا کہ وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کسی پروجیکٹ کا حصہ نہیں بننا چاہتیں۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پنجابی پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے جیا علی نے مختلف موضوعات پر کھل کر رائے دی۔ ایک سوال کے جواب میں کہ وہ کس اداکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گی، انہوں نے بلا جھجک ہمایوں سعید کا نام لیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید ایک کامیاب اداکار اور پروڈیوسر ہیں اور ان کی شخصیت بھی قابل احترام ہے، لیکن ذاتی طور پر وہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے مطمئن محسوس نہیں کرتیں، اس لیے وہ کسی بھی پروجیکٹ میں ان کے ساتھ شامل نہیں ہونا چاہتیں۔

جیا علی نے عمر سے متعلق خدشات کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ عمر کی بنیاد پر کبھی کسی کردار سے کتراتی نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں ماہرہ خان کی والدہ کا کردار دیا جائے تو وہ اسے خوشی سے قبول کر لیں گی کیونکہ ان کے لیے کردار کی نوعیت سب سے اہم ہے۔

ٹیگز: