Wed, September 16, 2026

صرافہ بازار میں سونے کی تیز اڑان جاری

صرافہ بازار میں سونے کی تیز اڑان جاری

کراچی: ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 460 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے تک جا پہنچی ہے۔

دوسری طرف عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ اوپر چلے گئے ہیں، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 157 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 814 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

ٹیگز: