Wed, September 16, 2026

پاکستان کی معدنی طاقت کا عالمی سطح پر بھرپور فائدہ اُٹھایا جائے گا، آرمی چیف

پاکستان کی معدنی طاقت کا عالمی سطح پر بھرپور فائدہ اُٹھایا جائے گا، آرمی چیف

اسلام آباد: پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک طاقتور رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور بین الاقوامی اداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ اس شعبے کی ترقی کے لیے ہم اپنے نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر تربیت فراہم کر رہے ہیں، اور اس وقت بلوچستان کے 27 طلبا زیمبیا اور ارجنٹینا میں معدنیات کی تربیت  لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان میں اس شعبے کے لیے انسانی وسائل کی کمی نہیں 
جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ اقتصادی سلامتی اب قومی سلامتی کا ایک اہم جزو بن چکی ہے اور پاکستان کی فوج اس بات کو یقینی بنائے گی کہ سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کے مفادات کا بھرپور تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معدنی صنعتوں کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، خاص طور پر ریفائننگ اور ویلیو ایڈیشن کے شعبے میں تاکہ پاکستان عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مستحکم کر سکے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں وسیع معدنی ذخائر کی موجودگی اور عالمی سطح پر شراکت داری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام ادارے اور سرمایہ کار ایک ساتھ کام کریں۔

ٹیگز: