Wed, September 16, 2026

سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈوبنے کا خدشہ، شلپا شیٹی اور راج کنڈرا پر پولیس کی نظریں

 سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈوبنے کا خدشہ، شلپا شیٹی اور راج کنڈرا پر پولیس کی نظریں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کو ممبئی پولیس کی اکنامک آفینس یونٹ نے 60 کروڑ روپے کے مشتبہ مالیاتی فراڈ کیس کے سلسلے میں چار سے پانچ گھنٹے تک سوالات کے لیے طلب کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شلپا شیٹی پر یہ الزام ہے کہ وہ اپنے شوہر راج کنڈرا کے فراڈ پر مبنی کاروباری منصوبے میں براہِ راست یا بالواسطہ ملوث تھیں، جس میں سرمایہ کاروں سے بڑی رقم اکٹھی کی گئی تھی، تاہم اسے عملی جامہ نہ پہنایا گیا اور متاثرین نے انخ

تفتیش کے دوران اداکارہ سے ان کے مالیاتی لین دین، کمپنیوں کے معاہدے اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تفصیلی سوالات کیے گئے۔ پولیس نے ان کا بیان قلمبند کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، تفتیش ٹیم ممکنہ طور پر راج کنڈرا کو دوبارہ طلب کرے تاکہ کیس کے اہم پہلوؤں کی وضاحت کی جا سکے۔

یہ پہلا واقعہ نہیں کہ راج کنڈرا تنازع میں رہے ہوں۔ سابقہ کیسز میں ان کا نام فحش مواد کی اشاعت سے متعلق کیس میں بھی سامنے آیا تھا، جس پر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

فی الحال ممبئی پولیس اس کیس کی گہرائی تک تحقیقات کر رہی ہے، اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ شلپا شیٹی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی یا نہیں۔
 
 

ٹیگز: