Wed, September 16, 2026

قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس مکمل ، وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے

 قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس مکمل ، وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے گزشتہ رات کی گئی فضائی جارحیت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، آرمی چیف، نیول چیف، ایئر چیف سمیت اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاء کو بھارتی حملے کی تفصیلات، پاک فوج کی جوابی کارروائی اور زمینی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے پاک فوج کے بروقت اور مؤثر ردعمل کو سراہا اور واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی متحرک رہنے اور عالمی برادری کو بھارتی مہم جوئی سے آگاہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگز: