اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا ہے اور عام شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کو اس حملے کا ایسا جواب دیا جائے گا جو اس کی سوچ سے بھی آگے ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف فوجی سطح پر بلکہ سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو مؤثر جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن اگر دشمن نے جارحیت کی تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں اور کسی بھی نئی کارروائی پر فوری ردعمل دیا جائے گا۔ وزیر دفاع نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لیا جائے۔