کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حج 2025 کے لیے ای-بیلٹنگ کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا۔ یہ تقریب پی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر جنرل (اے وی ایم) ذیشان سعید اور دیگر منیجمنٹ کمیٹی کے اراکین موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل پی اے اے نے قرعہ اندازی کے آغاز کے لیے 'اسٹارٹ بیلٹنگ' کے بٹن پر کلک کیا، اور اس کے بعد ڈائریکٹر ہیومن ریسورس نے کامیاب امیدواروں کے نام کا اعلان کیا۔ پی اے اے کا کہنا ہے کہ اس ای-بیلٹنگ کے ذریعے حج پر جانے والے ملازمین کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
انتظامیہ نے کہا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر تقریب کو فیس بک پیج پر لائیو نشر نہیں کیا جا سکا، اور اس پر معذرت کی گئی ہے۔