واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کی مصنوعات پر عائد 25 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ انہوں نے میکسیکو اور کینیڈا کے حکام سے بات چیت کے بعد کیا۔ صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کو 2 اپریل تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ 2 اپریل ایک اہم دن ہوگا۔
صدر نے کہا کہ امریکہ کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے تجارتی شراکت داروں سے مزید بات چیت کرے تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور بھارت دنیا بھر میں امریکی مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیکس عائد کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے حماس اور یوکرین کے مسائل پر بھی بات کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ ان مسائل پر عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرے گا۔
دوسری جانب، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ جب تک امریکہ اپنے محصولات واپس نہیں لیتا، کینیڈا اپنے انتقامی اقدامات جاری رکھے گا۔