Wed, September 16, 2026

ترکیہ میں عیدالاضحیٰ پر قربانی کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی

ترکیہ میں عیدالاضحیٰ پر قربانی کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی

انقرہ: ترکیہ میں  قربانی کے دوران حادثات میں 14 ہزار 372 افراد زخمی ہو ئے۔ وزارت صحت کے مطابق زیادہ تر زخمی افراد نے خود جانور ذبح کرنے کی کوشش کی، جس کے دوران چاقو یا جانوروں کے اچانک حملے سے چوٹیں آئیں۔

ترک وزیر صحت نے بتایا کہ سب سے زیادہ زخمی انقرہ میں رپورٹ ہوئے، جہاں 1049 افراد اسپتال پہنچے۔ استنبول میں 753 اور کونیا میں 655 افراد زخمی ہوئے۔ ملک کے دیگر حصوں سے بھی سینکڑوں افراد کو ہسپتال لایا گیا۔

حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قربانی کے عمل میں پیشہ ور افراد کی مدد حاصل کریں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ہر سال عید کے موقع پر ہزاروں افراد غیر ضروری طور پر زخمی ہو جاتے ہیں، جس سے نہ صرف ان کی جان کو خطرہ ہوتا ہے بلکہ طبی نظام پر بھی بوجھ بڑھتا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے سال بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر ترکیہ میں 16 ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے بیشتر نے خود قربانی کرنے کی کوشش کی تھی۔

ترک میڈیا کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو معمولی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، تاہم کچھ افراد کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

ٹیگز: