Wed, September 16, 2026

عیدالاضحیٰ: نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کا آغاز، ملک بھر میں جوش و خروش

عیدالاضحیٰ: نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کا آغاز، ملک بھر میں جوش و خروش

اسلام آباد : ملک بھر میں عیدالاضحیٰ عقیدت، روحانی جذبے اور دینی جوش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ نمازِ عید کے بعد سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی میں لاکھوں افراد نے جانور قربان کیے۔ خطبات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، ملکی ترقی اور مظلوم فلسطینی و کشمیری عوام کے لیے دعائیں کی گئیں۔
 صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے  کہا کہ یہ دن صرف جانوروں کی قربانی کا نہیں بلکہ قوم کے اجتماعی مفاد کے لیے ذاتی خواہشات کی قربانی دینے کا پیغام دیتا ہے۔ قائدین نے ملک میں اتحاد و یگانگت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 نمازِ عید کے بعد شہریوں نے جانوروں کی قربانی شروع کر دی، جبکہ قصابوں کی طلب بڑھ گئی۔ گلیوں میں صفائی کا چیلنج بڑھنے لگا ہے۔ بلدیاتی ادارے متحرک، جبکہ لوگ گوشت کی تقسیم کے عمل میں بھی مصروف ہیں۔ کئی مقامات پر بچوں کی خوشی دیدنی ہے۔

ٹیگز: