Wed, September 16, 2026

پاکستان کا سفارتی کردار مزید فعال، لیبیا کے دھڑوں میں مفاہمت کے لیے کوششیں شروع

پاکستان کا سفارتی کردار مزید فعال، لیبیا کے دھڑوں میں مفاہمت کے لیے کوششیں شروع

اسلام آباد: پاکستان لیبیا کے مشرقی اور مغربی دھڑوں کے درمیان اختلافات ختم کرانے اور سیاسی مفاہمت کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق لیبیا کے دونوں متحارب فریقوں نے پاکستان سے ثالثی کے لیے رابطہ کیا ہے، جبکہ پاکستان فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں سے امریکا اور سعودی عرب بھی باخبر ہیں اور اس عمل میں معاونت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیبیا کے اتحاد اور سیاسی استحکام کے لیے 36 ماہ پر مشتمل عبوری پاور شیئرنگ منصوبہ زیر غور ہے، جس میں پاکستان مجوزہ سیاسی انتظام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

ٹیگز: