Wed, September 16, 2026

صدر زرداری کا کرغزستان میں شاندار استقبال، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

صدر زرداری کا کرغزستان میں شاندار استقبال، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بشکیک: صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورۂ کرغزستان کے موقع پر ان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کرغز صدر سادیر جیاپاروف نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ کرغز افواج کے دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کرغز صدر سے پاکستانی وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔ استقبالیہ تقریب میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی روابط کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

ٹیگز: