Wed, September 16, 2026

سویڈن نے اسلام آباد میں شینگن ویزا سروسز بحال کر دیں، پاکستانی شہری آج سے درخواست دے سکیں گے

سویڈن نے اسلام آباد میں شینگن ویزا سروسز بحال کر دیں، پاکستانی شہری آج سے درخواست دے سکیں گے

اسلام آباد:سویڈن نے اسلام آباد میں شینگن ویزا سروسز بحال کر دیں، پاکستانی شہری آج سے درخواست دے سکیں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ سویڈن میں 2 جولائی کو ہونے والی پاک-سویڈن سیاسی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ مشاورت میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ بحال شدہ ویزا سروس کے تحت پاکستانی شہری 90 دن تک سویڈن میں قیام کر سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق، سویڈن کا یہ اقدام دو طرفہ تعلقات کے استحکام کی جانب اہم قدم ہے۔

ٹیگز: