Wed, September 16, 2026

بنگلا دیش کی بھارت میں میچ منتقلی کی درخواست مسترد، آئی سی سی کا فیصلہ برقرار

بنگلا دیش کی بھارت میں میچ منتقلی کی درخواست مسترد، آئی سی سی کا فیصلہ برقرار

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ بھارت سے کسی دوسرے ملک میں منتقل کیے جائیں۔ آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ بنگلا دیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے اور اگر ٹیم بھارت نہیں جاتی تو پوائنٹس سے محروم ہو سکتی ہے۔

یہ درخواست مستفیض الرحمان کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے نکالے جانے کے بعد دائر کی گئی تھی، جس کے پیچھے انتہا پسند عناصر کی دھمکیاں شامل تھیں۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹیم کے لیے کوئی الٹی میٹم نہیں دیا گیا اور بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت ہرگز نہیں جائے گی۔

ٹیگز: