لاہور:ملک کے مختلف صوبوں خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے۔
صورتحال کے پیشِ نظر موٹروے حکام نے حفاظتی اقدامات کے تحت موٹرویز کے مختلف سیکشنز پر ٹریفک معطل کر دی ہے۔ موٹروے ایم ون پر پشاور سے برہان تک ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسم بہتر ہونے تک سفر مؤخر کریں۔