Wed, September 16, 2026

فرانس یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا، گرین لینڈ میں سفارتی مشن قائم

فرانس یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا، گرین لینڈ میں سفارتی مشن قائم

گرین لینڈ: فرانس اور کینیڈا نے گرین لینڈ میں اپنے سفارتخانے قائم کر کے اس خودمختار علاقے کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، فرانس یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے گرین لینڈ میں سفارتی مشن کا آغاز کیا ہے، جو ڈنمارک کے اتحادی ملک کی حیثیت سے اس کی حمایت کی ایک نمایاں مثال ہے۔

کینیڈا نے بھی گرین لینڈ میں اپنا قونصل خانہ کھولا ہے، جس کی افتتاحی تقریب میں کینیڈا کی وزیر خارجہ اور گورنر جنرل، میری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں فرانس اور کینیڈا کے حکام نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے، تجارتی، سیاسی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے میں مددگار قرار دیا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سے گرین لینڈ کی عالمی سطح پر اہمیت میں اضافہ ہوگا۔

سفارتی مشنز کے قیام سے گرین لینڈ کے بین الاقوامی تعلقات میں بہتری آئے گی اور اس علاقے میں سکیورٹی، ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔ حکام کے مطابق، یہ اقدامات عالمی تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

فرانس اور کینیڈا کے اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ دنیا کے اہم ممالک گرین لینڈ کی جغرافیائی اور اسٹریٹجک اہمیت کو بڑھتی ہوئی توجہ دے رہے ہیں، جس سے خطے میں سفارتی اور اقتصادی سرگرمیاں مزید تیز ہونے کی توقع ہے۔

ٹیگز: