Wed, September 16, 2026

اسلام آباد دھماکہ: دنیا پاکستان کے غم میں شریک، پیوٹن کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی میں بھرپور تعاون کی پیشکش

اسلام آباد دھماکہ: دنیا پاکستان کے غم میں شریک، پیوٹن کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی میں بھرپور تعاون کی پیشکش

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی مسجد میں ہونے والے دہشت گرد گرد حملے کے بعد عالمی برادری پاکستان کی حمایت میں یک زبان ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے لے کر واشنگٹن اور ماسکو تک، تمام عالمی دارالحکومتوں نے اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدرِ پاکستان آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ     روس اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔    دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید ٹھوس اور فعال بنایا جائے گا۔ سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ مذہبی مقامات پر حملے بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کی توہین ہیں۔
 امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
 ایران اور افغان وزارتِ خارجہ نے حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا۔

ٹیگز: