Wed, September 16, 2026

اسلام آباد دھماکہ: شہدا کی تعداد 32 تک جا پہنچی

اسلام آباد دھماکہ: شہدا کی تعداد 32 تک جا پہنچی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے حالیہ خودکش حملے کے زخم گہرے ہونے لگے ہیں۔ ہسپتال ذرائع نے مزید زخمیوں کے دم توڑنے کے بعد شہدا کی تعداد 32 ہونے کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ 169 زخمی ابھی بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔
سکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور جیو فینسنگ کی مدد سے حملے کی کڑیاں جوڑ لی ہیں۔ پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی کے پیچھے فتنہ الخوارج کا ہاتھ ہے جو سرحد پار سے آپریٹ کر رہا ہے۔
 خودکش بمبار یاسر کی شناخت ہو چکی ہے۔ تفتیش کے مطابق وہ گزشتہ پانچ ماہ افغانستان میں مقیم رہا، جہاں اسے اس گھناؤنے فعل کے لیے تیار کیا گیا۔واقعے کے بعد ملک کی سیاسی فضا سوگوار ہے اور قیادت کی جانب سے سخت بیانات سامنے آئے ہیں۔

ٹیگز: