Wed, September 16, 2026

کراچی میں بڑی تباہی ٹل گئی، پلاسٹک فیکٹری کی آگ 12 گھنٹے بعد سرد

کراچی میں بڑی تباہی ٹل گئی، پلاسٹک فیکٹری کی آگ 12 گھنٹے بعد سرد

کراچی : کراچی کے صنعتی علاقے لانڈھی میں لگی ہولناک آگ پر 12 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی مستعدی نے ملحقہ فیکٹریوں کو خاکستر ہونے سے بچا لیا۔
 پلاسٹک فیکٹری سے شروع ہونے والی آگ نے پڑوسی فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ 
کمشنر کراچی کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام عملہ محفوظ رہا۔ فائر حکام نے آگ مکمل بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ٹیگز: