Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راوی سٹی کے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راوی سٹی کے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دے دی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راوی سٹی منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں روڈا پیکیج 16، ایم ٹو راوی ٹول پلازا اور ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیشرفت کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

دورے کے دوران چیئرمین روڈا شاہد اشرف تارڑ، سی ای او عمران امین اور سی او او بریگیڈیئر منصور جنجوعہ نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ راوی سٹی منصوبہ لاہور کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، اس لیے کام کی رفتار میں تیزی لانا ضروری ہے تاکہ اس کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ راوی سٹی منصوبے میں جدید رہائشی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کو فائدہ پہنچے گا اور شہر کا بنیادی ڈھانچہ بھی مضبوط ہو گا۔

ٹیگز: